علیم خان کی آف شور کمپنی کی بھی انکوائری شروع

علیم خان کی آف شور کمپنی کی بھی انکوائری شروع

اسلام آباد: چیئرمین نیب کے حکم پر علیم خان کی آف شور کمپنی کی بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ پاناما انکشافات میں پاکستانیوں کی 435 آف شور کمپنیاں تھیں۔ چیئرمین نیب نے اب تک اس زیرالتواء معاملے کا نوٹس لے لیا۔

برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم کمپنیوں کی مکمل انکوائری شروع کر دی گئی۔ نیب نے ایف بی آر اور سٹیٹ بینک سے متعلقہ افراد کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو بھی کمپنیوں کی معلومات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق چیئرمین ایف بی آر عبد اللہ یوسف اور ان کے اہلخانہ کی کمپنیوں کی انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں