قومی شاہین آج نیوزی لینڈ کے دیس کیلئے اُڑان بھریں گے

قومی شاہین آج نیوزی لینڈ کے دیس کیلئے اُڑان بھریں گے

لاہور: جیت کے خواب آنکھوں میں سجائے قومی شاہین آج نیوزی لینڈ کے دیس کے لیے اُڑان بھریں گے ،،، کپتان نے پلیئرز سے بولنگ سمیت بیٹنگ میں بھی امیدیں باندھ لیں۔

آئندہ برس پہلی سیریز میں فتح کا عزم لیے قومی دستہ آج رات کیویز کے دیس روانہ ہو گا ،بگ بیش لیگ کیلیے آسٹریلیا میں موجود شاداب خان نیوزی لینڈ میں ہی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم نے دو روزہ مختصر تربیتی کیمپ میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارا ۔کیوی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے نیوزی لینڈ میں بھی ایک ہفتے کا کیمپ لگے گا۔
کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ متوازن ٹیم منتخب کی گئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کامزید کہنا تھا کہ ٹیم ورک ہوگا تو کامیابی ملے گی۔ واضح رہے کہ 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 6 جنوری کو ہوگا۔