جذباتی فیصلے کئے جن کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں، وینا ملک

جذباتی فیصلے کئے جن کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں، وینا ملک

لاہور: اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ جذباتی فیصلوں سے زندگی تباہ ہو جاتی ہے جبکہ کامیاب زندگی کیلئے تلخی نہیں بلکہ صبر کرنا چاہیے۔ شوبز سے دور ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا صرف معیاری کام ہی کروں گی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکارہ نے کہا میں نے زندگی میں بعض اوقات جذباتی فیصلے کئے ہیں جن کی وجہ سے مشکلات آئی ہیں۔ اس لیے میں اب سمجھ چکی ہوں کہ کامیاب زندگی کیلئے انسان کو اپنے اندر زیادہ سے زیادہ صبر پیدا کرنا چاہیے. 

اداکارہ نے کہا جب آپ صبر کرتے ہیں تو آپ کیلئے کامیابیوں کے دروازے بھی کھل جاتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں