پہلا 4 روزہ ٹیسٹ، پورٹ الزبتھ میں نئی تاریخ رقم

پہلا 4 روزہ ٹیسٹ، پورٹ الزبتھ میں نئی تاریخ رقم

زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ نے نئی تاریخ رقم کردی، کرکٹ  کے پہلے چار روزہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز   جنوبی افریقہ کے 309 رنز  کے جواب میں زمبابوے  نے  30 رنز بنا لیے ،جبکہ اسکے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں .

گلابی گیند سے کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ میچ کے پہلے روز بولرز کا راج رہا۔ ہوم سائیڈ افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور نو وکٹ پر 309 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈیکلئر کردی۔

 مرکرم نے 125 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے  ،کپتان ابراہم ڈیویلیئرز 53 اور ٹمبا باووما 44 رنز بناسکے زمبابوے کی جانب سے کائل جاورس اور ایم پوفو نے 3 ، 3 ، جبکہ کریمر نے 2 وکٹیں لیں۔

مہمان ٹیم دن کے اختتام پرصرف 30 رنز پر چار وکٹیں گنوا چکی تھیمورکل نے تین شکار کیے۔