لیہ میں ٹریف حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

لیہ میں ٹریف حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

لیہ: شادی کی خوشیوں میں شریک خاندان کا گھر واپسی پر ماتم کدہ بن گیا۔ اکٹھے تین افراد کی ہلاکتوں کی خبر پہنچی تو محلے میں کہرام برپا ہو گیا۔ لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں کار گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی میں جا گھسی۔ حادثے میں کار سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد کی زندگیوں کا چراغ گل ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور دو بیٹے شامل ہیں جبکہ والد اور دو بیٹوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کار میں سوار خاندان لیہ کا رہائشی ہے اور بھکر سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں