زرداری اور طاہر القادری میں ایک بار پھر رابطہ، ملاقات پرسوں ہو گی

زرداری اور طاہر القادری میں ایک بار پھر رابطہ، ملاقات پرسوں ہو گی

لاہور: حکومت مخالف محاذ کیلئے اپوزیشن کا کیمپ متحرک ہو گیا۔ آصف زرداری کا طاہر القادری ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں میں اے پی سی سے قبل 29 دسمبر کو لاہور میں ملاقات پر اتفاق ہو گیا ہے۔ عوامی تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اے پی سی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی۔

یاد رہے گزشتہ روز عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں سرابرہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مشاورت کی گئی۔

پی ٹی آئی وفد میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، چوہدری سرور، عبدالعلیم خان اور دیگر رہنما بھی شامل تھے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اے پی سی کے ایجنڈے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں