لاہور: پاکستا ن کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی ڈا نس ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائر ل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل معروف اداکارہ نیلم منیر کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں وہ ایک گاڑی میں سفر کے دوران بھارتی گانے پر ڈانس کر رہی تھیں جس کے بعد اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔اس کے بعد اداکارہ کی ایک اور ڈانس ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہہ اداکارہ اپنی بہن کی مایوں میں پختون گانے پر ڈانس کر رہی ہیں۔اداکارہ ساڑھی میں ملبوس ہیں اداکارہ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دھوم مچادی ہے۔