واٹس ایپ پر ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کا طریقہ

واٹس ایپ پر ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کا طریقہ

واٹس ایپ اس وقت دنیا بھر میں سب سے مقبول میسجنگ ایپ ہے اور 180 سے زائد ممالک میں اس کے صارفین موجود ہیں۔ اس میسیجنگ ایپ کے ذریعے نہ صرف پیغامات بلکہ آڈیو ،ویڈیو ،تصاویر اور میوزک بھی بھیجا اور موصول کیا جا سکتا ہے ۔

واٹس ایپ کی بڑی کمزوری یہ تھی کہ اس کے ذریعے بھیجی جانے والی تصاویر کا معیار اور کوالٹی پہلے جیسی نہیں رہتی تھی تاہم اب واٹس ایپ سے ایچ ڈی تصاویر کو بھیجا جا سکتا ہے۔

ایچ ڈی تصویر کو شیئر کرنے کے لیے صارف کو چیٹ باکس میں موجود پیپر کلپ آئیکون کو کلک کرنا ہوگا اور پھر ڈاکیومنٹ کا آپشن منتخب کرکے گیلری یا کسی بھی فولڈر میں موجود تصویر کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔

گوکہ اس تصویر کو بھیجنے میں معمول سے کچھ زیادہ وقت درکار ہوگا تاہم تصویر کی اصل کوالٹی برقرار رہے گی اور اس کا معیار خراب نہیں ہو گا۔