تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں

اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئیں۔ الیکشن کمیش میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت بینچ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ تاہم اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرا دیں۔

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی کے لئے امیدواروں کی تفصیلات، نتائج، پینل اور کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جمع کرائیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا جب کہ انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت 2 جنوری کو ہو گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں