کویت اور عمان میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ملتوی

کویت اور عمان میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ملتوی

کویت: کویت نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عمل درآمد 2019ءتک کیلئے ملتوی کردیا۔کویتی حکام نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے مطلوب کوئی اقدام نہیں کیا جبکہ کئی برس سے اسکا تذکرہ چل رہا تھا۔

کویتی کابینہ نے اگست 2017ءمیں اس قانون کی منظوری دیدی تھی۔ کویت کے اکثر باشندے اسکی مخالفت کررہے ہیں۔ انکا کہناہے کہ ہماری ریاست مالدار ہے لہذا شہریوں پر بلاوجہ بوجھ ڈالنا عقل کے منافی ہے۔

دریں اثنائسلطنت عمان نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد یکم جنوری 2018ءسے شروع کرنے کے بجائے 2019ءتک ملتوی کردیا ہے۔ عمانی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس حوالے سے قانون سازی باقی ہے۔

مکمل ہونے پر ہی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی وصولی شروع ہوگی۔ ممکن ہے کہ 2018ءکے وسط تک عمل درآمد شروع کرادیا جائے۔