وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 59 سال کے ہو گئے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 59 سال کے ہو گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی آج 59 برس کے ہو گئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے کیک بھی کاٹا۔

ذرائع کے مطابق بچوں کی طرف سے لایا گیا کیک کاٹا، وزیراعظم کے بچوں نے کیک رات بارہ بجے ان کو پیش کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان سادہ کپڑوں میں تھےاورچادر لپٹیے ہوئے تھے ، 

وزیراعظم نے کیک کاٹ کر بچوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی ۔وزیر اعظم نے سادگی کے عالم میں ہی کیک کاٹا،  پاکستان بھر میں  وزیر اعظم کی سادگی کی تعریف کی جارہی  ہے ۔