شاید بینظیر کے قتل میں اسٹیبلشمنٹ ملوث تھی، مشرف نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

شاید بینظیر کے قتل میں اسٹیبلشمنٹ ملوث تھی، مشرف نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

لاہور: سابق صدر پرویز مشرف نے بی بی کی دسویں برسی پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ کہتے ہیں شاید بے نظیر کے قتل میں اسٹیبلشمنٹ ملوث تھی۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ان کے پاس اسٹیبلشمنٹ کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں۔ب

ے نظیر کے قتل میں اسٹیبلشمنٹ کے سرکش عناصر اور پاکستانی طالبان کے گٹھ جوڑ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ ہ وسکتا ہے کیونکہ معاشرہ مذہبی طور پر بٹا ہوا ہے۔ پرویز مشرف کہتے ہیں ایسی خاتون جو مغربی ممالک کی جانب مائل ہو وہ اسٹیبلشمنٹ کے سرکش عناصر کی نظر میں آ سکتی ہے۔

سابق صدر نے نظیر بھٹو کو دھمکی دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں پر انہیں ہنسی آتی ہے وہ بے نظیر کو کیوں قتل کریں گے؟۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں