کیا آپ کو معلوم ہے کہ ائیر ہوسٹس اور پائلٹس کی اصل تنخواہ کتنی ہو تی ہے ؟ جواب جان کر آپ کے سب اندازے غلط ثابت ہو جائیں گے

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ائیر ہوسٹس اور پائلٹس کی اصل تنخواہ کتنی ہو تی ہے ؟ جواب جان کر آپ کے سب اندازے غلط ثابت ہو جائیں گے

نیویارک:فضائی سفر کے شعبے کو چمک دمک اور پیسے کی دنیا قرار جاتا ہے۔ پائلٹوں اور ائرہوسٹسوں کی زندگی کے معمولات میں تو ہر کسی کو دلچسپی ہوتی ہے لیکن اکثر لوگ یہ جاننے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں کہ ان کی کمائی کتنی ہوتی ہے۔ ’ٹیلی گراف ٹریول‘ نے یہ بات جاننے کیلئے متعدد پائلٹوں ، ائیرہوسٹسوں اور بیگج ہینڈلنگ سٹاف سے بات چیت کی اور کچھ نہایت دلچسپ معلومات اکٹھی کی ہیں۔


پہلا دلچسپ انکشاف تو یہ سامنے آیا کہ اگرچہ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ فضائی سفر کی دنیا میں پائلٹ ہی سب سے زیادہ رقم کماتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس شعبے میں سب سے زیادہ تنخواہیں ائیرٹریفک کنٹرولرز کی ہوتی ہیں، جو اوسطاً سالانہ 91 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 13 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی روپے) کماتے ہیں، یعنی ماہانہ تقریباً 11 لاکھ روپے۔ دراصل یہ دنیابھر میں سب سے زیادہ کمائی والی نوکریوں میں سے ایک ہے۔ ائیرٹریفک کنٹرولرز سے زیادہ کمانے والے صرف ڈاکٹر اور پیٹرولیم انجینئر ہوتے ہیں۔

اس کے بعد پائلٹوں کا نمبر ہے جو سالانہ اوسطاً79 ہزار پاﺅنڈ، یعنی تقریباً پونے دس لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ کماتے ہیں۔ ان کا اس اوسط مقدار سے کافی زیادہ کمانے کا امکان بھی موجود ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر برٹش ائیرلائن میں پائلٹوں کی سالانہ تنخواہ 1 لاکھ 40 ہزار پاﺅنڈ تک بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد ائیرہوسٹسوں کا نمبر ہے جو سالانہ اوسطاً 25 ہزار پاﺅنڈ، یعنی تقریباً تین لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ کماتی ہیں۔


 


ائیرپورٹ پر بیگج ہینڈلر کی نوکری کرنے والے افرادبھی سالانہ اوسطاً 22 ہزار پاﺅنڈ کما لیتے ہیں۔ ایرو سپیس انجینئر سالانہ اوسطاً 81 ہزار پاﺅنڈ کماتے ہیں جبکہ ائیرکرافٹ مکینک کی اوسطاً سالانہ تنخواہ 45 ہزار پاﺅنڈ تک ہوتی ہے۔ آپ ان تنخواہوں کا موازنہ دیگر شعبوں میں دی جانے والی اوسط تنخواہوں سے بھی کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کیئرئیر کاسٹ کے مطابق کچھ دیگر اہم ترین شعبوں میں سالانہ اوسطاً تنخواہ کی کیفیت درج زیل ہے۔
سرجن: 409665 ڈالر 
آرتھو ڈینٹسٹ :280000ڈالر
سائیکاٹرسٹ: 194740ڈالر
جنرل پریکٹشنر :190490 ڈالر 
چیف ایگزیکٹو : 181210 ڈالر 
ڈینٹسٹ :193900 ڈالر 
پیٹرولیم انجینئر:128230 ڈالر 
اوڈی ایٹرسٹس :124830ڈالر 
فارماسسٹ : 122230 ڈالر