شہباز شریف آج نواز شریف کا خصوصی پیغام لے کر سعودی عرب روانہ ہونگے

شہباز شریف آج نواز شریف کا خصوصی پیغام لے کر سعودی عرب روانہ ہونگے

لاہور: جاتی امراء میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔ سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر طلال چوہدری، دنیال عزیز، پرویز رشید اور مریم نواز شریف  کی موجودگی میں 31 دسمبر کو کوٹ مومن میں نواز شریف کے جلسے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج ایک روزہ دورہ پر سعودی عرب جا رہے ہیں۔ دورے کے دوران اہم سیاسی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سابق وزیر اعظم نواز شریف کا خصوصی پیغام لے کر سعودی عرب جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں