کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد جان ولی شینا مارا گیا

 کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد جان ولی شینا مارا گیا

افغانستان : کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد جان ولی شینا افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مارا گیا۔افغان ذرائع کے مطابق جان ولی شینا کو نامعلوم افراد نے قتل کیا۔
جان ولی شینا پاکستان میں بہت سی دہشت گردی کے واقعات کا ذمہ دار تھا۔جان ولی باجوڑ سے افغانستان فرار ہو گیا تھا ۔جہاں پر نا معلوم افراد نے اسے قتل کر دیا ۔