میں بیٹے اور بیٹیوں کے ساتھ الیکشن جیتوں گا، زرداری

میں بیٹے اور بیٹیوں کے ساتھ الیکشن جیتوں گا، زرداری

لاڑکانہ: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھٹو کا نام زندہ رہے گا اور اپنی پوری زندگی میں آج تک بینظیر بھٹو جیسا کوئی بہادر مرد بھی نہیں دیکھا۔
گڑھی خدا بخش بھٹو میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی 10ویں برسی کی تقریب آصف علی زرداری نے کہا کہ جس طرح آپ لوگ بھٹو، اور بینظیر کے بچے ہیں اسی طرح بلاول، آصفہ اور بختاور بھی بینظیر کے بچے ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ بینظیر ہر طرح سے بینظیر تھیں، انہوں نے جیل کاٹی تو بینظیراور مقابلے کیے تو بینظیر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے اگر دنیا کو پاکستان کا چہرہ دکھایا تو وہ بینظیر چہرہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا اور بیٹی ساتھ ہیں اور الیکشن میں جیتوں گا، آپ کا لیڈر،ہمارا لیڈر،قوم کا لیڈربلاول ہے ، سابق صدر نے کہا کہ ہمارا فلسفہ صبر سیکھاتا ہے ، مخالفین جان لیں ہم میں برداشت ہے مگرآپ میں برداشت کی ہمت نہیں۔ 
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بینظیر اور ہماری پارٹی کے خلاف ایک سازش ہوئی جو آج بھی جاری ہے، اس کے انڈے اب بھی جنم لے رہے ہیں اور اس میں سے جو گندے بچے نکل رہے ہیں وہ آپ کے خلاف کام کر رہے ہیں۔کبھی وہ کوئی کپتان بنتا ہے، سب آر اوز کے بنائے ہوئے لیڈر ہیں، ورنہ کسی کو کیا حق پہنچتا ہے کہ ملک کا آئین توڑ دو۔