فخر زمان لاہور قلندرز کے نائب کپتان مقرر

فخر زمان لاہور قلندرز کے نائب کپتان مقرر

لاہور:لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا۔چیئر مین لاہور قلندر رانا فواد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید سے ٹریننگ کے لیے رابطہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں لاہور قلندر کا بہت ہاتھ ہے ۔


اس موقع پر رانا فواد نے اعلان کیا کہ لاہور قلندر کے کپتان برینڈن میکولم اور نائب کپتان فخر زمان ہوں گے ۔  قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ میں پہلے فوجی تھا اس لیے نیوی سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ نے بھی کافی صلاحتیں ابھاریں ۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہیں ،وہاں کھیل کر کرکٹ مزید بہتر ہو گی ۔فخر زمان نے کہا کہ اس بار ان کی ٹیم لاہور قلندرز پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرے گی ۔

رانا فواد نے کہا کہ لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید ہونگے اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے پر بھی رہیں گے ۔