آمدن سے زائد اثاثے، نیب کی نجم سیٹھی کے خلاف تحقیقات شروع

آمدن سے زائد اثاثے، نیب کی نجم سیٹھی کے خلاف تحقیقات شروع

لاہور: احتساب عدالت میں آمدن سے زاہد اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات پرسابق وزیراعظم شریف کا ٹرائل جاری ہے تو دوسری جانب نیب نے چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کے خلا ف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن سابق چیئر مین نیب نے ان کے خلاف تحقیقات کی اجازت نہیں دی تھیں۔

نیب نے ایف بی آر سے ظاہر نے کردہ اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے نجن سیٹھی کے بیرون ملک خریدے گئے اثاثوں کے لئے آمدن کی تحقیقات بند کرنے کی رپورٹ ملی تو نیب پھربھی نجم سیٹھی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرے گی۔ایف بی آر میں اگر نجم سیٹھی کے خلاف تحقیقات زیرالتوا پائی گئیں تو نیب نجم سیٹھی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نئی تحقیقات کا آغاز کرے گا۔

نجم سیٹھی پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے نیو یارک میں 100ریور سائیڈ بلیوارڈ اپارٹمنٹ نمبر25ای اور اپارٹمنٹ 240اور98سٹریٹ 5ایم مین ہٹن اپنے ٹیکس ریٹرنز   میں ظاہر نہیں کئے۔

مصنف کے بارے میں