طاہر القادری کے ساتھ پہلی بار نہیں بیٹھے : سید خورشید شاہ

طاہر القادری کے ساتھ پہلی بار نہیں بیٹھے : سید خورشید شاہ


سکھر:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سانحہ ماڈل ٹاون پر طاہرالقادری کے ساتھ کھڑی ہے۔


میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا وفد طاہرالقادری کی اے پی سی میں شرکت کرے گا ۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کے ساتھ پہلی بار نہیں بیٹھے، پیپلزپارٹی اور طاہرالقادری عوامی اتحاد اور جی ڈی اے میں اتحادی رہ چکے ہیں۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سانحہ ماڈل ٹاون پر طاہرالقادری کے ساتھ کھڑی ہے، ہم پر تنقید کے بجائے حکمران ماڈل ٹاون شہدا کو انصاف کیوں نہیں دیتے۔