فیصل آباد کے نواحی گائوں میں پسند کی شادی پر خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی کا فیصلہ

فیصل آباد کے نواحی گائوں میں پسند کی شادی پر خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی کا فیصلہ

فیصل آباد:فیصل آباد کے قریب تاندلیانوالہ کے گاوں چک 429 میں بااثر افراد کی پنچایت نے پسند کی شادی کرنے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا فیصلہ سنادیا۔ اور گاوں والوں نے اس فیصلے پر عمل بھی کرڈالا۔


تفصیلات کے مطابق پنچایت کے انسانیت سوز فیصلے کی بھینٹ چڑھنے والی خاتون رقیہ بی بی کا کہنا ہے کہ اس نے ڈھائی ماہ قبل گاوں کے رہائشی غلام فرید سے پسند کی شادی کی تھی، ہم دونوں کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے، گاوں کے زمینداروں اور بااثر افراد کو یہ بات پسند نہ آئی اور انہوں نے پنچایت بلا لی۔پنچائت نے فیصلہ سنایا کہ پسند کی شادی کے جرم میں اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی جائے، پنچایت ہی کے 3 افراد نے اس فیصلے پر عمل بھی کیا۔

رقیہ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ اس نے اپنے ساتھ ہونے والی اس ظلم پر انصاف کے لئے تھانے میں درخواست بھی دی لیکن اس کے باوجود پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا۔دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ سٹی کا موقف ہے کہ رقیہ بی بی تھانے درخواست لے کر ہی نہیں آئی۔ اگر اس کی جانب سے رپورٹ درج کرائی جاتی تو پولیس قانونی کے مطابق کارروائی ضرور کرتی۔