بینظیر بھٹو کا قتل پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ باب ہے : ایاز صادق

بینظیر بھٹو کا قتل پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ باب ہے : ایاز صادق


اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سرادر ایاز صادق نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک بہت بڑا المیہ اور سیاہ باب ہے، بینظیر بھٹو ہمیشہ مفاہمت اور برداشت پر یقین رکھتی تھیں ٗان کی قومی سیاست میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔


بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر اپنے پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا محترمہ سیاست سے مبرا ہو کر جمہوریت اور ملک کی خوشحالی کے لیے کام کرنے پر یقین رکھتی تھیں انکو قومی سیاست میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، محتر مہ بینظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر اور پاکستانی سیاست میں بے مثال بصیرت رکھنے والی لیڈر تھیں۔


انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستانی سیاست میں اپنی ذہانت اور انتھک کوششوں اور بہادری سے اپنی جگہ بنائی، وہ ایک بہادر اور نڈرلیڈر تھیں، اس نے ہر آمر اور ظالم کے سامنے ڈٹ کر مردانہ وار مقابلہ کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا پاکستان میں پسے ہوئے طبقوں کی حمایت اور قومی ہم آہنگی کے لیے بینظیر بھٹو کے کردارکو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔