پاکستان میں اس سال کتنے ارب کے موبائل فون درآمد ہوئے ؟

پاکستان میں اس سال کتنے ارب کے موبائل فون درآمد ہوئے ؟

لاہور :پانچ ماہ میں تقریبا 32 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد کیے گئے۔


تفصیلات کے مطابق جولائی سے نومبر کے دوران موبائل فون کی درآمدات 15 فیصد اضافے سے تقریبا 32 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے انہی پانچ ماہ میں 27 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت موبائل فونز کی سمگلنگ کی روک تھام اور ٹیکسوں میں کمی کریتو موبائل کی مقامی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھ سکتی ہے