ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان افرادی قوت سے مالا مال ہے : ممنون حسین

ہماری خوش قسمتی ہے کہ پاکستان افرادی قوت سے مالا مال ہے : ممنون حسین

اسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تعلیم وتربیت اور روزگار کی فراہمی میں تمام ادارے کردار ادا کریں، ہماری خوش نصیبی ہے کہ ملک افرادی قوت سے مالامال ہے،دہشتگردی کی جڑیں بے روزگاری سے بھی جڑی ہوئی ہیں،این ڈی یو اور دیگر قومی ادارے فکر کو عام کریں۔


ایک بیان میں صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردارہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی جڑیں بے روزگاری سے بھی جڑی ہوئی ہیں۔ملکی سلامتی واستحکام کے لئے قوم کے تما م طبقات کو فیصلہ سازی میں شریک کرنا ضروری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ملک افرادی قوت سے مالامال ہے اور پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کا تناسب 60فیصد ہے۔


انہوں نے کہا کہ این ڈی یو اور دیگر قومی ادارے نہ صرف فکر کو عام کریں بلکہ نوجوانوں کی تعلیم وتربیت،روزگار کی فراہمی میں مل کر کردار ادا کریں جبکہ جامعات تعلیم کے ساتھ ساتھ تھنک ٹینکس کے طور پر نوجوانوں کے مفید استعمال کے لئے قابل عمل تجاویز تیار کریں۔صدر مملکت نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعام تقسیم کئے اور انہیں مبارکباد دی