پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں سب کو پچھاڑ دیا

پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں سب کو پچھاڑ دیا

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم سری لنکا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد تین درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئی، پاکستان کے عماد وسیم دنیا کے نمبر ایک بائولر بن گئے، بلے بازوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، لوکیش راہول ترقی پا کر چوتھے اور روہت شرما 14ویں نمبر پر آ گئے، آل رائونڈرز میں شکیب الحسن ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔


آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی 124ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے، بھارتی ٹیم نے تین درجے ترقی پا کر نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی، کیوی ٹیم تنزلی کے بعد تیسرے، کالی آندھی چوتھے اور انگلش ٹیم پانچویں نمبر پر چلی گئی، جنوبی افریقہ چھٹے اور آسٹریلیا ساتویں نمبر پر موجود ہیں، بلے بازوں میں ایرون فنچ نے کوہلی کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا، کوہلی تنزلی کے بعد پہلے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے، ایون لیوس ایک سیڑھی چڑھ کر تیسرے سے دوسرے نمبر پر آ گئے۔