سازشی مہروں کے پاس کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، مریم نواز

سازشی مہروں کے پاس کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، مریم نواز

لاہور: سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پہچان ایک سازشی مہرے کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ طاہر القادری اور عمران خان کا ساتھ بیٹھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست، جمہوریت اور حکومت کیخلاف ایک نئی سازش تیار ہو رہی ہے۔سازشی مہروں کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ، ان کو صرف سازش کے تحت انتشار کیلئے اکھٹا کیا جاتا ہے ۔ لوگوں کو سب سمجھ ہے!عمران خان کی اس سے بڑی ناکامی کیا ہو گی کہ اس کی پہچان ایک سیاسی اور جمہوری رہنما کی بجائے ایک سازشی اور مہرے کی ہے۔قادری اور عمران کا ساتھ بیٹھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست، جمہوریت اور حکومت کے خلاف ایک نئی سازش تیار ہو رہی ہے۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کی اس سے بڑی ناکامی اور کیا ہو گی کہ اس کی پہچان ایک سیاسی اور جمہوری رہنما کی بجائے ایک سازشی اور مہرے کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سازشی مہروں کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں۔ ان کو صرف سازش کے تحت انتشار کیلئے اکھٹا کیا جاتا ہے۔ لوگوں کو سب سمجھ ہے۔