خانقاہ ڈوگراں کے قریب بس اور ٹریلر کے تصادم میں پانچ افراد جاں بحق، آٹھ زخمی

 خانقاہ ڈوگراں کے قریب بس اور ٹریلر کے تصادم میں پانچ افراد جاں بحق، آٹھ زخمی
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

پنڈی بھٹیاں :پنڈی بھٹیاں میں خانقاہ ڈوگراں کے قریب بس اور ٹریلر کے تصادم میں پانچ افراد جاں بحق، آٹھ زخمی ہوگئے۔ مسافر بس لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔
کراچی میں ڈیفنس خیابان اتحاد اور بلدیہ ٹاؤن میں 2مختلف ٹریفک حادثات کے دوران بچی جاں بحق ہو گئی ،11افراد زخمی ہو گئے،،جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جبکہ لاہور کے علاقہ سندر کے قریب گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دوافراد زخمی ہوگئے ۔