رائل پام کلب لاہور عدالتی تحویل میں لے لیا،نئی انتظامیہ مقرر

 رائل پام کلب لاہور عدالتی تحویل میں لے لیا،نئی انتظامیہ مقرر
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور : سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے پر پابندی لگادی ہے ۔

سپریم کورٹ نے زرعی اراضی بھی 3 سال سے زائد لیز پر دینے سے روک دیا ، رائل پام کلب لاہور کو عدالتی تحویل میں لیتے ہوئے نئی انتظامیہ مقرر کردی ہے ۔وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں ، چیف جسٹس نے ریلوے اور قوم کو بڑی سہولت دی ہے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ازخود نوٹس سنا ،میسرز فرگوسن کو رائل پام کلب کا انتظام دیتے ہوئے حکم دیا ،تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیں ، پرانی انتظامیہ کی کلب میں داخلے پر پابندی لگادی ۔
سپریم کورٹ نےلاہور ہائیکورٹ کے کلب سے متعلق تمام احکامات غیر موثر کرتے ہوئے حکم رائل پام کلب کی تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق چلائی جائیں ۔
سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے پر بھی پابندی لگادی ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ، ریلوے کی زرعی اراضی 3 سال کی مدت سے زائد دینے پر بھی پابندی عائد کررہے ہیں ۔
عدالتی احکامات پر وزیر ریلوے خوش نظر آئے ،شیخ رشید کہتے ہیں ، چیف جسٹس نے قوم کو بڑی سہولت دی ، سعد رفیق نے ریلوے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔
وزیرریلوے کے مطابق چیف جسٹس کے سامنے 123 کیس پیش کیے ہیں ، جن پر ماتحت عدالتوں نے حکم امتناعی جاری کررکھا ہے ۔