نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق نومبر کے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے کے مطابق نیپرا نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست پر نیپرا نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اکتیس پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے ۔ بجلی کے نرخوں میں کمی سے صارفین کو دو ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
سی پی پی اے حکام نے نیپرا سے بجلی کے نرخوں میں کمی کی درخواست کی تھی ساتھ ہی سی پی پی اے نے پانچ ارب کے بقایا جات بھی مانگے تھے ۔