نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ کی ملاقات

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ کی ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہلخانہ کی ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کرنے والوں میں نواز شریف کی والدہ شمیم بی بی، حاحبزادی مریم نواز ، حمزہ شہباز اور دیگر شامل تھے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی والدہ شمیم بی بی ، صاحبزادی مریم نواز ، بھتیجا حمزہ شہباز جیل پہنچے ،مریم نواز نے اپنے والد کے لیے گھر سے بنے پکوان اور ضروری اشیاءلے کر گئیں ،
سابق وزیراعظم نے اہلخانہ کے ساتھ دوپہر کاکھانا کھایا ، نواز شریف کی پسندید ہ ڈش آلو گوشت اور میٹھا گاجر کا حلوہ شامل تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی والدہ نے نواز شریف کا ماتھا چوما اور دعائیں دیں ، والدہ شمیم بی بی کا کہناتھا کہ ماضی کی طرح آپ اس بار بھی سرخرو ہوں گے ۔مجھے علم ہے کہ آپ نے ایمانداری سے ملک کی خدمت کی ہے ۔