پاکستان کی اہم ترین شخصیات جو 2018 میں دنیا چھوڑ گئیں

 پاکستان کی اہم ترین شخصیات جو 2018 میں دنیا چھوڑ گئیں
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹویٹر اکاؤنٹ ۔۔ ن لیگ

صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے عمر یوں ہی تمام ہوتی ہے ،سال 2018 میں بہت سی ناموشخصیات ہم سے بچھڑ گئیں ،بظاہر ہم میں موجود نہیں ہیں ،لیکن ہمارےدلوں میں وہ آج بھی موجود ہیں۔

نامور سیاسی شخصیت ،اور کامیاب وکیل ،عاصمہ جہانگیر 66 سال کی عمر میں 11 فروری جہان فانی سے رخصت ہوگئیں۔عالمی ریکارڈ یافتہ سابق پاکستانی سفیر جمشید مارکر 96 برس کی عمر میں 21 جون کو ہم سے جدا ہوئے ۔پاکستان کی خاظر دشمن کی جیل میں ظلم و ستم اور سختاں جھیلنے والا سپاہی مقبول حسین بھی اپنی سرزمین میں سپر خاک ہوا۔
پاک فضائیہ کے سابق ائیر چیف مارشل اصغر خان 96 برس کی عمر میں ،5 جنوری کو ہم سے بچھٹر گئے۔سندھ میں بھرپور سیاسی جدوجہد کرنے سیاستدان اور عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو بھی 88 سال کی عمر پاکستان کمیونسٹ پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل جام ساقی 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی و قومی اسمبلی سندھ کے ارکان سرادار احمد پتا فی ، ہزار خان بجارانی اور اُن کی اہلیہ فریحہ رزاق ہارون (ایم پی اے)،،، اور ایاز سومرو (ایم این اے)بھی اس سال خالق حقیقی سے جا ملے۔
سال 2018 الیکشن سال بھی تھا ، اور الیکشن مہم کے دوران اے این پی کے ہارون احمد بلور پشاور میں بلوچستا ن عوامی پارٹی کے میر سراج رئیسانی خودکش حملے میں شہید ہوگئے۔پی ٹی آئی کی نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک غلام عباس کھاکھی 15 اگست کو عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی وفات پاگئے۔ہزارا تحریک کے بانی اور سربراہ بابا حیدر زمان 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
پاکستانی مذہبی اسکالر عالم اور سیاست دان مولانا سمیع الحق 2نومبر کو قاتلانہ حملے میں چل بسے۔سابق خاتون اول بیگم کلشوم نواز طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں  انکی تدفین لاہورمیں ہوئی اور لاکھوں افراد نے انکی نماز جنازہ میں شرکت کی ،پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز گول کیپر منصور احمد کینسر سے جنگ نہ جیت سکے ۔
فنون لطیفہ کے شعبے سے بھی کئی ستارے 2018 میں ٹوٹ گئے ۔عالمی شہرت یافتہ بزرگ شاعر رسا چغتائی اور ، ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی ، معروف کالم نویس، مصنف اور ڈرامہ نگار منو بھائی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ،ماہر امو رخانہ داری زبیدہ طارق ،جنھیں زبیدہ آپا کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے ،،مشہور اداکار اور ریڈیو اناؤنسر قاضی واجد ،،بچوں کے پسندیدہ ٹی وی کردار "زکوٹا جن" منا لاہوری ،، فلم اور ٹی وی کے اداکار علی اعجاز بھی 2018 میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔
فلم ،اسٹیج اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر ،معروف ماڈل، رائیٹرزاور صحافی عینی علی خان،مشہور شاعرہ اور لکھاری فہمیدہ ریاض بھی اس سال خالق ِ حقیقی سے جاملیں،کئی سالوں تک رخصت ہونے والوں کا خلاء شائد کبھی نہ پر کیا جاسکے۔