کھیل کسی بھی وقت حکومت کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے ، احسن اقبال

کھیل کسی بھی وقت حکومت کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے ، احسن اقبال
کیپشن: فوٹو بشکریہ احسن اقبال ٹوئٹر

لاہور : نیب ریفرنسز انتقام کے سوا کچھ نہیں ہے ،جس لیڈر نے ملک کو باوقار بنایا اسے ہی جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جبکہ جس لیڈر نے ملک کا مذاق اڑایا اسے آج وزیراعظم بنادیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال حکومت نے حکومت کا شدیدی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب ریفرنسز انتقام کے سوا کچھ بھی نہیں۔نیب کے پورے فیصلے میں کہیں بھی کک بیک یا منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت نہیں ۔


انہوں نے کہا کہ جس لیڈر نے پاکستان کو باوقار بنایا وہ جیل میں بند ہے اورجس نے ملک کا مذاق بنایا آج وہ وزیراعظم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سلیکٹڈوزیراعظم ہیں، مصنوعی وزیراعظم زیادہ دیر نہیں چلے گا۔انہوں نے پی ٹی آئی حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گئے وہ300ارب جو عمران خان حکومت نے باہرسے لے کر آنے تھے ۔


احسن اقبال نے دعویٰ کیا کھیل کسی بھی وقت ان کے ہاتھ سے نکل سکتاہے ہم حکومت کومناسب وقت دیناچاہتے ہیں ۔مسلم لیگ ن دوبارہ ملک کی باگ دوڑ سنبھالے گی۔