جرمنی نے امریکہ کی جانب سے یورپ میں جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کی مخالفت کر دی

جرمنی نے امریکہ کی جانب سے یورپ میں جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کی مخالفت کر دی
کیپشن: image by facebook

ہیمبرگ : جرمنی نے امریکہ کی جانب سے یورپی ممالک میں ایٹمی ہتھاروں کی تنصیب کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کسی صورت ایٹمی ہتھیاروں کی تنصیب کو مکمل ہونے نہیں دے گا۔

جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس کے ساتھ ٹریٹی معاہدے سے دستبرداری نے ماحول کو کشیدگی کی طرف دھکیل دے دیا ہے ، انھوں نے کہا کہ جرمنی کسی صورت بھی امریکہ کی جانب سے جوہری میزائلوں کی تنصیب کی حمایت نہیں کرے گا ۔

امریکی اقدامات سے پورے یورپ کی سیکیورٹی دائو پر لگ گئی ہے اگر امریکہ کی جانب سے میزائلوں کی تنصیب کو عملی جامعہ پہنایا گیا تو روس کی جانب سے بھی جارحانہ اقدام سامنے آئے گا اس طرح یورپ میں جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کی نئی جنگ شروع ہو جائے گی ، ان اقدامات سے یورپ کی سیکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے ۔

واضح رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان معاہدہ تھا کہ کم فاصلے پر مار کرنے والے زمینی میزائلوں کی تنصیب کو ختم کیا جائے گا لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ماہ قبل اس معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے جس پر روس کی جانب سے شدید تحفظات سامنے آئے ہیں ،