پالک کا استعمال انسان کو بوڑھا ہونے اور کینسر جیسے موذی مرض سے بچائے

پالک کا استعمال انسان کو بوڑھا ہونے اور کینسر جیسے موذی مرض سے بچائے
کیپشن: image by facebook

نیویارک : طبی ماہرین نے پالک کے استعمال کے حیران کن فوائد بتا دیئے ، پالک کا استعمال انسان کو کینسر سمیت بہت سی موذی بیماریوں سے نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین نے پالک کے استعمال کو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید قرار دے دیا ہے ، پالک کے فوائد درج ذیل ہیں ۔

قوت مدافعت :

قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے پالک کا استعمال انسان کے لیے انتہائی مفید قرار دیا گیا ہے ، پالک کے استعمال سے انسانی جسم میں انرجی لیول بھی مناسب سطح پر رہتا ہے ، پالک انسانی جسم کو درکار انرجی کا چالیس فیصد حصہ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

نظرکو محفوظ بنائے:

انسانی آنکھ کی حفاظت اور نشونما میں پالک کے کردار کو اہم قرار دیا گیا ہے ، تحقیق میں بتایا گیا کہ پالک کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کی نظر عام افراد کی نسبت زیادہ بہتر اور تیز تھی ، پالک انسانی جسم کو درکار میگنیشیم کی کثیر تعداد فراہم کرتی ہے جوکہ آنکھ کی محفوظ نشونما کے لیے مفید عنصر ہے ۔

صحت مند جلد اور بال:

پاک کا باقاعدگی سے استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے ، طبی ماہرین کے مطابق پالک کا استعمال نہ صرف انسانی جلد کو رینکلز سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ اس کے ڈھلکنے سے بھی روکتا ہے ، اس کے علاوہ بالوں کی نشونما میں پالک کا استعمال مفید کردار ادا کرتا ہے ۔

ہڈیوں کو مضبوط بنائے:

طبی ماہرین کے مطابق پالک کا باقاعدگی سے استعمال ہڈیوں کے لیے بھی بہت مفید ہے ، پالک انسانی جسم میں موجود ہڈیوں کو نہ صرف مضبوط بناتی ہے بلکہ کسی قسم کی بیماریوں کو دور کرنے میں بھی موثر کردار ادا کرتی ہے ۔

کینسر سے بچاو:

طبی ماہرین کے مطابق پالک کا باقاعدگی سے استعمال کینسر جیسے موذی مرض سے بچائو میں بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے خاص طور پر کینسر کے ابتدائی مراحل میں اگر پالک کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو اس موذی مرض سے نجات حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔