حکومتی اراکین نے بھی آصف زرداری کی تقریر پر ردعمل دیدیا

حکومتی اراکین نے بھی آصف زرداری کی تقریر پر ردعمل دیدیا
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد :آصف علی زرداری زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کی 11 ویں برسی کے موقع تنقید کرتے ہوئے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیا تو حکومتی نمائندے بھی میدان میں آئے اور آصف  زرداری کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

وزیرمواصلات مراد سعید کا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح توہوتاہےاس طرح کے کاموں میں،انہوں نے کہا کہ لوٹ مارکرتےوقت آصف زرداری کو انجام یادرکھناچاہیےتھا۔ا ب باپ بیٹے کو کرپشن پر زمین تنگ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ناشتےاورصدقےکےبکروں کی جعلی اکاؤنٹس سےادائیگیوں کاحوالہ بھی جرم کااعتراف ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ پاکستان میں قوم کے مجرموں کیساتھ مفاہمت نہیں باز پرس ہوگی۔بلاول بھٹو قوم کو بتائیں تھر میں موت کے رقص کا ذمہ داری کون ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم کے بچے بچے کو جے آئی ٹی رپورٹ پڑھائی جانی چاہئےتاکہ قوم کو پتہ چلے کہ کس بیدردی سے ملک کو لوٹا گیا، اور ادارے تباہ کیے گئے ۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اپنے کرتوتوں سے ڈرے ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی اور نون لیگ نےملک کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا۔انہوں نے کہا کہ چارٹرڈ آف کرپشن مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی ڈیل تھی ۔2008 میں 6ہزار قرضہ تھا جو انہوں نے مل کر دس سالوں میں 30ہزار ارب قرضہ پہنچایا ہے۔یہ بتایہں 24 ہزار قرضہ کہاں لگایا ہے؟انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس ہزار ارب روپے کا حساب تو دینا پڑےگا۔

حلیم عادل شیخ نے آصف زرداری کے جلسے سے خطاب کو آخری خطاب قراردیتے ہوئے کہا کہ  جیل کا کمرہ نظر آنے پر زرداری صاحب نے جئے بھٹو کے لمبے لمبے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔حیرانگی ہے سندھ کے غریب عوام کے پیسوں سے کتوں کا کھاناتک خریدنے والےاب تحریکوں کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان اصل میں ان کا کہنا تھا کہ اب جیل میں اینٹ سے اینٹ لگانے کا وقت آگیا ہے ۔

جلسے میں آئے لوگوں کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی پیپلزپارٹی میں جیالے نہیں انور مجید کے شگر ملوں سے ملازموں کو بلایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے کرتوتوں کی وجہ سے آج بینظیر کی پیپلزپارٹی ختم ہونے پر پہنچ گئی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمیں آصف زراری کی طرح نہیں بلکہ عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے پاکستان چلانا ہے ۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں ملک کو لوٹنے والے یہ لوگ نوسر باز ہیں ،چند دن بعد یہ ہاتھ جوڑ کر معافیاں بھی مانگیں گے ۔