فیصل واوڈا نے آصف زرداری کی نیب پر تنقید کو بلاجواز قرار دے دیا

فیصل واوڈا نے آصف زرداری کی نیب پر تنقید کو بلاجواز قرار دے دیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اس لیے نیب کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں ان کی کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اس لیے نیب کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ جے آئی ٹی رپورٹ نے ان کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔

آصف زرداری کی جانب سے نیب پر تنقید بلاجواز ہے  ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کے اومنی گروپ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اومنی گروپ کو سپورٹ کر رہے ہیں اور اس کی کرپشن پر پردہ ڈال رہے ہیں ۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آصف زرداری پر کرپشن کا کیس حکومت کی جانب سے عائد نہیں کیا گیا بلکہ ایک تحقیقاتی ادارے کی جانب سے کرپشن کا انکشاف کیا گیا ہے ۔