قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک

قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک
کیپشن: ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے پی

نور سلطان: قارقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 14 افراد اور کئی زخمی ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ گرنے کا حادثہ الماتے ایئر پورٹ پر پیش آیا۔ بیک ائیر کا طیارہ اُڑان کے فوراً بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 95 مسافر اور عملے کے 5 افراد سوار تھے جن میں سے 14 افراد کی اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 22 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔