خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے

خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے
کیپشن: پولیو کے 2 نئے کیسز ضلع ٹانک اور بنوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ٹانک: خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 81 ہو گئی۔ کے پی کے کے ضلع ٹانک اور بنوں کے 2 بچو ں میں پولیو وائرس  ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایمرجینسی آپریشن سینٹر خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے میں پولیو کے 2 نئے کیسز ضلع ٹانک اور بنوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ متاثرہ بچوں میں ضلع ٹانک کا 15 ماہ کا بچہ اور بنوں کی 17 ماہ کی بچی شامل ہے۔

ایمرجینسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کے فضلوں کے نمونوں سے لیبارٹری ٹیسٹ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔

کوآرڈینیٹر آف ایمرجینسی آپریشن سینٹر عبدالباسط کے مطابق پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔ حکومت پولیو کے خاتمے میں پر عزم ہے تاہم والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔