منی برگ ، پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ 4 جوان شہید

منی برگ ، پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ 4 جوان شہید
سورس: File photo

گلگت،پاک فوج کا ہیلی کاپٹر منی برگ میں گر کرتباہ ۔حادثے میں پائلٹ میجر محمد حسین سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کے باعث ہیلی کاپٹر گلگت بلتستان میں گر کر تباہ ہوا ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ہیلی کاپٹر کو حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔حادثے میں کوپائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم، سپاہی محمد فاروق بھی شامل تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر شہید سپاہی عبدالقدیر کی میت لے کر سی ایم ایچ اسکردو جا رہا تھا۔ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر ایاز کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے ہے جبکہ  میجر حسین شہید اسکردو کے علاقے خپلو کے رہائشی تھے۔