بلوچستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ،7 شہید

بلوچستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ،7 شہید
سورس: File photo

ہرنائی ، بلوچستان میں دہشتگردوں کا ایف سی کے قافلے پر حملہ ،دہشتگردوں کی کارروائی میں سات ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے حملہ ہرنائی چیک پوسٹ پر کیا ۔  دہشتگردانہ کارروائی میں صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل ،عبدوالوکیل ،زیرمان ،فقیر محمد ،جمال ،عبدالرؤف شہید ہوئے ہیں ۔ حکام کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کے لئے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں ۔ حملہ آور دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے ۔ 

آئی ایس پی آر ترجمان کاکہنا ہے کہ  دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے ۔ملک دشمن قوتیں ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں ۔