تربت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

تربت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق تربت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔