ایک اور بڑے اسلامی ملک نے اسرائیل کو ماننے سے انکار کر دیا 

Indonesia, Blinken, Israel, support for Palestine

نیویارک :متحدہ عرب امارات کی طرف اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔

انڈونیشن سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  گذشتہ ہفتے انڈونیشیا کے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے انڈونیشیا سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔

انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اٹھایا گیا تھاجس میں امریکہ کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ  ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔