منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف کو کلین چٹ دلوانے میں شفقت محمود اور انیل مسرت کا اہم کردار 

منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف کو کلین چٹ دلوانے میں شفقت محمود اور انیل مسرت کا اہم کردار 
سورس: File

لندن : وزیر اعظم شہباز شریف کو برطانیہ میں منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ دلوانے میں شفقت محمود اور انیل مسرت نے اہم کردار ادا کیا تھا ۔

سینئر صحافی مرتضی علی شاہ کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے دو رہنماؤں شفقت محمود اور انیل مسرت نے وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات اور ڈیلی میل ہتک عزت کیس میں ان کو بڑی مدد کی۔

 برطانوی ہائی کورٹ میں انہوں نے ڈیلی میل ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کو صاف چٹ دی۔ اس کے علاوہ معذرت دینے کے علاوہ توہین آمیز آرٹیکل ہٹوایا۔ انیل مسرت اور شفقت محمود کی فراہم کردہ شہادتوں کو اول شہباز شریف کے وکلاء نے این سی اے منی لانڈرنگ تحقیقات میں استعمال کیا۔ اس کے بعد ہتک عزت کیس میں بروئے کار لائے۔

ڈی میل میں آرٹیکل 14جولائی 2019 کو ڈیوڈ روز نے تحریر کیا تھا۔ جس میں تحریر تھا کہ شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران یوسف برطانوی ٹیکس دہندگان کے پیسے لوٹنے میں ملوث رہے۔ جو 2005ء میں کشمیری زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے دیا گیا ۔

مصنف کے بارے میں