الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایک گھنٹہ پہلے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا شیڈول منسوخ کیا جاتا ہے۔ 

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد معاملے پر سماعت  ہوئی۔ حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف الیکشن کمیشن میں  پیش  ہوئے تھے 

 پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان، علی نواز اعوان  اور جماعت اسلامی کے میاں اسلم بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔ 

مصنف کے بارے میں