کراچی ٹیسٹ : بابراعظم اور آغا سلمان کی سنچریاں، پاکستانی ٹیم 438 رنز پر آؤٹ 

کراچی ٹیسٹ : بابراعظم اور آغا سلمان کی سنچریاں، پاکستانی ٹیم 438 رنز پر آؤٹ 
سورس: ESPN Cricinfo

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم  کپتان بابر اعظم ، آغا سلمان اور سرفراز احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔ 

پاکستان نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 317 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان پر کیا۔ کپتان بابر اعظم اپنے کل کے سکور میں ایک رنز کا بھی اضافہ نہیں کرسکے اور آؤٹ ہوگئے۔ 

بابر اعظم  بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سرفراز احمد 86 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ شفیق نے 7، امام نے 24، شان مسعود 3 اور سعود شکیل نے 22 رنز بناکر اپنی وکٹیں گنوائیں۔

کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 161 رنز اسکور کیے ۔ آغا سلمان نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی ۔ 

مصنف کے بارے میں