استعفوں کی تصدیق کا معاملہ، پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کل اسلام آباد طلب

استعفوں کی تصدیق کا معاملہ، پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کل اسلام آباد طلب

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کیلئے ارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کے سلسلے میں ارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کل خیبر پختونخواہاؤس اسلام آباد میں اکھٹے ہوں گے اور چیئرمین پی ٹی آئی کل ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ 
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کل اپنے ہاتھوں سے استعفے تحریر کریں گے جبکہ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے آئندہ کی حکمت عملی بارے آگاہ کریں گے۔ 
ذرائع کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی کی جانب استعفوں کی تصدیق پر لیعت و لال کے توڑ پر مشاورت کے ساتھ تاخیری حربوں کی بھی مذمت کی جائے گی جبکہ استعفوں کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے یا نہ جانے کے آپشنز پر بھی غور ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں