کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز، نیوزی لینڈ نے بنا کسی نقصان کے 165 رنز بنا لیے

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز، نیوزی لینڈ نے بنا کسی نقصان کے 165 رنز بنا لیے

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بنا کسی نقصان کے 165 رنز بنا لیے ۔ ٹام لیتھم 78 اور ڈیون کانوے 82 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔

پاکستان نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 317 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان پر کیا تو کپتان بابر اعظم اپنے کل کے سکور میں ایک رنز کا بھی اضافہ نہیں کرسکے اور آؤٹ ہوگئے ۔ قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 7 ، امام نے 24 ، شان مسعود 3 اور سعود شکیل نے 22 رنز بنا کر اپنی وکٹیں گنوائیں ۔ ٹم ساؤتھی نے 3 ، اعجاز پٹیل اور بریسویل نے دو ، دو کھلا ڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

خیال رہے کہ کپتان بابراعظم کے 161 ، آغا سلمان کے 106 اور سرفراز احمد کے 86 رنز کی بدولت قومی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں 438 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں