زرداری اور اس کے فرزند نے بھٹو اور بی بی کی سیاسی میراث کو آج دفن کر دیا: فواد چوہدری

زرداری اور اس کے فرزند نے بھٹو اور بی بی کی سیاسی میراث کو آج دفن کر دیا: فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیوں نے آج بی بی کی برسی پر تماشا لگایا اور زرداری اور اس کے فرزند نے بھٹو اور بی بی کی سیاسی میراث کو آج دفن کر دیا، اہل سندھ زرداریوں کے ڈاکو راج سے نجات کی دعا مانگ رہے ہیں، انتخاب سے فرار ہونے والوں کو عوام کے سامنے لاکھڑا کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زرداری اور اس کے فرزند نے بھٹو اور بی بی کی سیاسی میراث کو آج دفن کر دیا اور این آر او 2 سے استفادہ کیلئے باپ بیٹے نے بھٹو، بی بی کی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کیا جبکہ پیپلزپارٹی کو اندرون سندھ تک محدود اور مجرموں کی آماجگاہ بنا دیا گیا، اہل سندھ زرداریوں کے ڈاکو راج سے نجات کی دعا مانگ رہے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سندھ سیلاب کا شکار ہے لیکن زرداری کے حواری سندھ کے پیسے سے ضمیر خریدتے رہے ، اقتدار کے حصول کیلئے باپ بیٹا جمہوریت پر کئے گئے ہر وار کے سہولت کار بنے، ترقی کرتی معیشت کی تباہی میں زرداری اور اس کا فرزند ملوث ہے، باپ بیٹے کی سہولت کاری کے باعث 8 ماہ پہلے ناپید دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے۔ 
پی ٹی آئی رہنماءفواد چوہدری نے کہا کہ باپ بیٹے کی سہولت کاری سے صوبوں کو وسائل سے محروم کیاجارہا ہے، مہنگائی کے جرم میں بھی زرداری اور اس کا فرزند ملوث ہے، انتخاب سے فرار ہونے والوں کو عوام کے سامنے لاکھڑا کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں