اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے: وزیر داخلہ

اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ اسلام آباد حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی۔ 
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ تھا اور اس کا کوئی قصور نہیں نکلا جبکہ ملزم کی جانب سے ٹیکسی کرائے پر لی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کرم ایجنسی سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے، دہشت گردی کے واقعے کے ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا گیا ہے اور ہم نے چار پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں