وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور فیملی ممبرز کیخلاف درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور فیملی ممبرز کیخلاف درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور فیملی ممبرز سے متعلق درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔ 
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس نے پرویز الٰہی اور فیملی ممبرز کے حلقوں میں مبینہ غیر متناسب فنڈز کے اجراءکے خلاف درخواست پر اعتراضات عائد کر کے واپس کی ہے۔ 
میاں داؤد ایڈوکیٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے گجرات میں فنڈز کے اجرا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست پر اعتراضات میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست میں واضح نہیں فنڈز کا اجراءکیسے عوامی مفاد کا معاملہ ہے۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا گیا کہ درخواست میں کی گئی استدعا مبہم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست میں آرٹیکل 184 (3) کے اجزاءکو پورا کیا گیا نہ ہی کسی اور متعلقہ فورم سے رجوع کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں