ینگ ڈکٹرز نے پنجاب کے تمام اسپتالوں میں اوپی ڈیز کھولنے کااعلان

ینگ ڈکٹرز نے پنجاب کے تمام اسپتالوں میں اوپی ڈیز کھولنے کااعلان

لاہور: ینگ ڈاکٹرز نے سروسز اسپتال کے علاوہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں 48 گھنٹے کے لیے اوپی ڈیز کھولنے کا علان کردیا۔تاہم مطالبات پورے نہ ہونے پر 48 گھنٹے بعد پھر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

ینگ ڈاکٹرز کے جاری بیان کے مطابق حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر پنجاب بھر کی اوپیڈیز 48 گھنٹے تک کھول دی گئی ہیں تاہم مطالبات کی منظوری تک سروسز اسپتال کی او پی ڈی بند رہے گی۔

بیان کے مطابق اگر حکومت نے 48 گھنٹے تک مطالبات پورے نہ کیے تو پنجاب بھر میں او پی ڈیز دوبارہ بند کردیں گے، ینگ ڈاکٹرزسروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں پہلے ہی ہڑتال ختم کرچکے ہیں۔